بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کافی کے شوقین افراد کیلئے ’سیلفیسینو‘ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : کافی دنیا میں سب سے زیادہ پیا جانے والا اور پسندیدہ مشروب ہے اور موسم سرما میں کافی کے استعمال میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اب موبائل کی سیلفی کو بھول جائیں اور سیلفیسینو انجوئے کریں یعنی سیلفی والی کافی پیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیلفی کا شوق دنیا بھر میں پھیل گیا ہے اور لوگ طرح طرح سے سیلفیاں تیار کررہے ہیں ، دنیا بھر میں سیلفی کا شوقین افراد کی وجہ سے سیلفیوں کے انداز بدل گئے ہیں، اب منفرد انداز میں کافی پئیں۔

لندن میں ایک کیفے نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے ایسی کافی متعارف کرادی، جس میں کیفے تھری ڈی پرنٹر کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی سیلفی والی منفرد کافی بنا کرپیش کرتا ہے۔

- Advertisement -

گاہک اپنی مرضی کی کافی جن میں کیپی چینو، چاکلیٹ،موکا، لاتے،بلیک کافی اور کولڈ کافی وغیرہ شامل ہیں سے محظوظ ہو سکتا ہے۔

صرف ساڑے سات ڈالر کے عوض کافی پر اپنی تصویر بنوائیں، کیفے کی انتظامیہ کی جانب سے پہلے موبائل فون سے گاہک کی سیلفی لی جاتی ہے پھرپرنٹر کے ذریعے اسے کپ میں منتقل کیا جاتا ہے۔

کیفے انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اچھی کافی توہر جگہ مل جاتی ہے لیکن اپنی تصویر والی کافی پینے کااپنا ہی مزہ ہے۔

یہ کیفے سیلفیسینو فراہم کرنے کے لئے یورپ کا پہلا مقام بن گیا ہے، ہفتہ سے اب تک 400 سے زائد کافی کے کپ فروخت کئے جا چکے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ہیش ٹیگ "سیلسیفینو” بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں