ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

لندن فلیٹس: برطانوی ادارے نے شریف خاندان کے دعوے کی قلعی کھول دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی لینڈ رجسٹری نے شریف خاندان کے جھوٹ کا پول کھول دیا، ادارے کے ریکارڈ نے لندن فلیٹس کی ملکیت آشکار کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی لینڈ رجسٹری نے شریف خاندان کے فلیٹس سے متعلق حقیقت بیان کرکے ان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا، دستاویز کے مطابق ایون فیلڈ فلیٹس 1995اور1993میں نیلسن اور نیسکول کو منتقل ہوئے۔

اس کے علاوہ موزیک فانسیکا نے بھی اپنے خط میں مریم نواز کو بینفشل اونر قرار دیا تھا، مذکورہ فلیٹس اس وقت خریدے گئے جب بچوں کی آمدنی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں لندن کے پوش علاقے میں موجود فلیٹس کی ملکیت مرکزی نکتہ ہے، شریف خاندان کے مطابق یہ فلیٹس دوہزار چھ میں خریدے گئے تھے جبکہ پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹس نوے کی دہائی سے شریف خاندان کے پاس ہیں۔

شروع دن سے ہی شریف خاندان ان فلیٹس سے انکار کرتا رہا ہے اوراس کے بعد دوہزار سات میں شریف برادران وطن واپسی کے بعد اس حوالے سے متضاد بیانات بھی دیتے رہے۔

لندن فلیٹس : حسین نواز نے بی بی سی کے سوالات کا اب تک جواب نہ دیا

اس حوالے سے ان کے بچوں نے بھی مختلف بیانات دیئے بعد ازاں وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں دیا گیا بیان ان کے بچوں کے بیانات سے مختلف نکلا۔

مزید پڑھیں: پاناماکیس لندن فلیٹس تک محدود ہے،سپریم کورٹ

لندن فلیٹس پر اصل سوال اس کی خریداری کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ اس خریداری کا پیسہ بیرون ملک کیسے گیا ؟ کیا یہ پیسہ قانونی طور پر گیا تھا یا منی لانڈرنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر پیسہ باہر منتقل ہوا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں