بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران خان آقاؤں کے اشاروں پر بےشرمی سےناچ رہے ہیں، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : مریم نواز نے کہا ہے کہ بچہ جمہورا عمران خان اپنے آقاؤں کے اشاروں پر پھر بےشرمی سےناچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو بچہ جمہورا قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے آقاؤں کے اشاروں پر پھر بےشرمی سےناچ رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اس بیان پر کہ رینجرز نیب عدالت کے باہر چلی گئی تو کیا غلط ہوا؟۔

مریم نواز نے جواب میں ٹوئٹ کردیا، جس میں انہوں نے عمران خان کو اشاروں پر ناچنے والوں کا خطاب دے ڈالا، انہوں نے مزید کہا کہ یادرکھو پارلیمنٹ سب سے اعلیٰ ادارہ ہے۔

مریم نواز پاکستانی سیاست میں نابالغ ہیں، فواد چوہدری

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مریم نواز پاکستانی سیاست میں نابالغ ہیں، انہوں نے ابھی ملکی سیاست کو پڑھا بھی نہیں ہے۔

اگر انہوں نے یہ جاننا ہے کہ کس طرح آئی ایس آئی سے پیسے لیے جاتے ہیں؟ اسٹیبلشمنٹ کا بچہ کسے کہتے ہیں؟ کس طرح جمہوری حکومتوں کے تختے الٹے جاتے ہیں؟ تو انہیں اپنے والد نواز شریف کی ہسٹری کو دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی بقا اور سالمیت کیلئے عوام کے ساتھ مل کر جو جدوجہد کی ہے وہ سب کے سامنے ہے مریم نواز کے اس طرح کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

الیکشن جیتنے کے بعد سے مریم نواز اب تک حلقے میں نہ جا سکیں

این اے ایک سو بیس کا الیکشن جیتنے کے بعد سے مریم نواز حلقے میں نظر نہیں آئیں، بڑے بڑے دعوے کرنے والی لیڈر الیکشن کے اگلے روز ہی لندن روانہ گئیں، اپنا کام بنتا، بھاڑ میں جائے جنتا، کے مصداق مریم نواز نے بھی یہی کیا۔

این ایک سو بیس میں ووٹ لینے کیلئے گلی گلی محلہ محلہ گئیں، عوام سے ووٹ مانگے، ووٹ دینے کے وعدے لیے، بڑےبڑے دعوے کیے۔

مریم نواز نے حلقے کے لوگوں سے لاہور سے نہ جانے کا بھی کہاتھا لیکن نتیجہ آنے کے اگلے روز ہی مریم نواز لندن اڑان بھر گئیں، این اے ایک سو بیس کے الیکشن میں نون لیگ کی فتح کے بعد سے اب تک مریم نواز لندن میں ہیں اور ان کے ووٹرز ان کی راہ تک رہے ہیں۔

مریم نواز اپنے پہلے ہی وعدے کو وفا نہ کرسکیں۔ سوال یہ ہے کہ حلقے کی ترقی کے بڑے بڑے دعوؤں کا کیا ہوگا؟ کیا این اے ایک سوبیس کے لوگوں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا؟


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں