تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

لندن: مسلمان میئر نے ٹرمپ کی پالیسیوں‌ کو شرم ناک قرار دے دیا

لندن: برطانیہ کے پہلے مسلمان میئر صادق خان نے امریکا میں مہاجرین کے داخلے پر ٹرمپ کی پالیسویں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی شرمناک ہے جبکہ تاریخ ہے کہ امریکا مہاجرین کو خوش آمدید کہہ کر انہیں پناہ فراہم کرتا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لندن کے پہلے مسلمان میئر نے کہا کہ ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسیاں اور 7 مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرزمین مہاجرین کے لیے محفوط ترین سمجھی جاتی تھی تاہم ٹرمپ کی پالیسیاں نہ صرف مضحکہ خیز ہیں بلکہ آزادی اور عدم برداشت کی غمازی کررہی ہیں، لندن کے میئر کی حیثیت سے میں شہریوں کے حقوق کی جدوجہد کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

صادق خان نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہوئی کہ برطانوی حکومت بھی ٹرمپ کی پالیسوں سے ناخوش ہے کیونکہ ان پالیسویں کے عملدرآمد سے برطانیہ کے دوہری شہریت رکھنے والے شہری بہت متاثر ہوں گے اور دیگر ممالک میں پیدا ہونے والے شہری بھی اسی پالیسی کی زد میں آئیں گے‘‘۔

Comments

- Advertisement -