لندن : میئرلندن صادق خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیزویڈیوز ری ٹویٹ کرنا قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق میئرلندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی تنظیم کی حوصلہ افزائی کے بجائے مذمت کرنی چاہیے۔
برطانوی حکومت کی بھی ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت
ترجمان برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس شیئر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ٹویٹس کرنا غلط ہے۔
ترجمان تھریسا مے کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عوام انتہا پسند تنظیم کا نفرت آمیز پیغام مسترد کرتے ہیں، نفرت آمیزپیغامات کا مقصد معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔
دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لی جائے، امریکی صدر کوخوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔
تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کی تھی جس پر امریکی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی توجہ مجھ پر نہ رکھیں بلکہ برطانیہ میں دہشت گردی پر دیں۔