پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

میئرلندن صادق خان کی آج کراچی آمد ، مزارقائدپرحاضری دینگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میئرلندن صادق خان آج کراچی پہنچیں گے اور مزارقائد پر حاضری دینگے۔

تفصیلات کے مطابق میئر لندن صادق خان آج کراچی پہنچیں گے اور مزارقائد پر حاضری دینگے جبکہ گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ ملاقات کریں گے۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے میئرلندن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز میئر لندن صادق خان 9 رکنی وفد کے ساتھ بھارت سے براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے تھے ، مئیر لاہور مبشر جاوید اوربرطانوی ہائی کمشنر تھامس انڈریو نےاستقبال کیا تھا۔

بعد ازاں میئر لندن صادق خان ماڈل ٹاؤن پہنچے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید پڑھیں : میئرلندن صادق خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات


اس موقع پر شہباز شریف نے کہنا تھا کہ آپ کو تاریخی شہرلاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، آپ کے دورے سے ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

میئر لندن صادق خان نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعےکا بھی دورہ کیا۔

بادشاہی مسجد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے، داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ اور بالخصوص لندن کو نئے تجارتی دوستوں کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں :  داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، میئر لندن


میئر لندن کا کہنا تھا کہ لندن میں ہرشخص کیلئےمواقع موجودہیں، میرےدورے کا مقصد لندن سب کیلئے کھلا ہے، لندن میں ہرشخص کوسیاسی ومذہبی آزادی حاصل ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں