ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لندن بیٹھک : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل حل نہ کرسکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن پاکستان کے سیاسی و معاشی مسائل لندن بیٹھک میں حل نہ کرسکی ، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں کئی امور پر اتفاق نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بدترین معاشی بحران کا شکار ہیں ، لندن بیٹھک میں میں مسلم لیگ ن ملک میں انتخابات اور آئی ایم ایف سے پیکیج کے معاملے پر دو حصوں میں بٹ گئی۔

حکمراں جماعت لندن میں بھی کوئی اہم سیاسی اور معاشی فیصلہ نہ کرسکی، اعلیٰ قیادت کے دوروزہ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا تاہم کئی امور پراتفاق نہ ہوسکا۔


ٓ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا نواز شریف گروپ بجٹ کے فوری بعد الیکشن میں جانے پر بضد ہے جبکہ شہباز گروپ انتخابی اصلاحات کے بعد اکتوبریانومبر میں الیکشن چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاشی پیکیج سے متعلق مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی ملاقات بھی بےنتیجہ رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مسودہ تیار ہونے کے باوجود پریس کانفرنس ملتوی کردی اور فوری وطن واپسی کے حامی اسحاق ڈارکو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔
.
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اتحادیوں سے شیئر کی جائے گی۔ معاشی پیکیج اور ریلیف سے متعلق تجاویز بھی شیئر کریں گے۔

نون لیگی وفد لندن سے آج رات واپس روانہ ہوگا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی واپسی کل متوقع ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں