تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لندن میٹرو دھماکہ، پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کوگرفتارکرلیا

لندن : گزشتہ دنوں لندن میٹرو میں ہونے والے دھماکے سے تعلق کے شبے میں پولیس نے ڈوور کے علاقے سے اٹھارہ سال کے نوجوان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، برطانوی وزیراعظم نے مزیدحملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لندن میٹرو میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات اور ذمہ داران کی تلاش جاری ہے، پولیس نے اس سلسلے میں اٹھارہ سالہ نوجوان کو تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا۔

مذکورہ نوجوان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد ملک بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ اہم مقامات پرفوجی اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں، لندن میں پبلک مقامات پرپولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے مستقبل میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ٹریزا مے اوراسکاٹ لینڈ یارڈ نے دھماکے بعد ٹرمپ کے بیان کوتنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ٹرمپ نے متنازعہ ٹوئٹ واپس لے لیا۔


مزید پڑھیں: لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرین حملہ آور پولیس کی نظرمیں تھا، داعش نے لندن ٹرین حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں ایک بالٹی میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوگئےتھے۔

پولیس کے مطابق بم کسی سپر اسٹور کے تھیلے کے اندر سفید رنگ کی بالٹی میں رکھا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق بم گھریلو ساختہ تھا۔


مزید پڑھیں: لندن دہشتگردی: رواں سال چار بڑے واقعات، 13 افراد ہلاک


برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران لندن میں دہشتگردی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -