لندن: سفارتی پاسپورٹ ملنے کے بعد قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ یورپ روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز فیملی کیساتھ آج صبح لندن سے یورپ روانہ ہوئے، نواز شریف کا لندن میں تین سالہ قیام کے دوران برطانیہ سے پہلا انٹرنیشنل سفر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم یورپ کے مختلف ممالک میں جائیں گے وہ ایک ہفتے یورپ میں قیام کرینگے۔
یاد رہے کہ نواز شریف تین سال قبل 20 نومبر 2019 کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، عدالتوں سے مفروری پر پی ٹی آئی حکومت نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
تاہم موجودہ حکومت نےکچھ دن قبل ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کیا تھا، نواز شریف کو جاری کیا جانے والا یہ سفارتی پاسپورٹ ہے جس کی مدت دس سال ہے یہ ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔