لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی نے گارڈز نے ایک مرتبہ پھر میڈیا نمائندگان سے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے پر بدتمیزی کی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم کرپشن کیسز پرسزا یافتہ نواز لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز کے سیکیورٹی گارڈز کا صحافیوں سے بدتمیزی اور تشدد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
لندن میں نواز شریف کے گارڈز نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو فوٹیج بنانے سے روکنے کی کوشش کی اور میاں صاحب کی موجودگی میں صحافی سے بدتمیزی کی جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف بالکل خاموش رہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نواز کے سابق صدر نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز گزشتہ دنوں بھی ایک نجی نشریاتی ادارے کے صحافی کو صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے سے روک چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کے گھر کے باہر موجود صحافیوں کو گالیاں دیں اور ان کو دھکے دے کر وہاں چلے جانے کو کہا۔