اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

لندن پولیس نے پی ٹی آئی ورکر کو حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن پولیس نے پی ٹی آئی ورکر گلفام حسین کیانی کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ورکر گلفام حسین کو شریف برادران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں حراست میں لیا ہے، گلفام نے وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف اور دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

گلفام حسین نے آرمی چیف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں، اس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

- Advertisement -

ملزم نے ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے سامنے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، گلفام حسین نے شہباز شریف اور نواز شریف کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دی۔

برطانیہ میں لیگی رہنما خرم بٹ نے ویڈیوز کے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کرواے، خرم بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گلفام کو ایون فیلڈ کے گیٹ پر لاتیں مارتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ایون فیلڈ کے سامنے سے ایک شخص کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس کو بتایا تھا کہ گلفام شریف فیملی کے ممبرز کو جان سے مارنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع گلفام حسین کا کہنا ہے کہ ان کا فون بند ہے اور کوئی رابطہ نہیں ہورہا، اس نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، وہ صرف احتجاج کرتا ہے، گرفتاری سیاسی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں