منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

سیاہ فام کو قتل کرنے والا لندن پولیس کا افسر بری

اشتہار

حیرت انگیز

دو سال قبل ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے لندن پولیس افسر کو قتل کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام کرس کابا کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے لندن پولیس افسر کو عدالت نے الزام سے بری کر دیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے ساتھ ایک 40 سالہ اسنائپر مارٹن بلیک کو پیر کو لندن کی جیوری نے کرس کابا کی موت کے معاملے میں کلیئر کر دیا۔

- Advertisement -

مارٹن بلیک نے 24 سالہ کبا کو 5 ستمبر 2022 کو جنوبی لندن میں سٹریتھم ہل کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا رھا۔

کابا غیرمسلح تھا اور گاڑی چلا رہا تھا جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ اس کا تعلق گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ سے تھا۔

پراسیکیوٹر ٹام لٹل نے رواں ماہ مقدمے کے آغاز پر ججوں کو بتایا کہ بلیک کا کبا کو گولی مارنے کا فیصلہ مناسب طور پر جائز یا قابل جواز نہیں تھا۔

بلیک نے کہا کہ اس نے سوچا تھا کہ اگر اس نے کبا کو گولی نہ ماری ہوتی تو اس کے ساتھیوں کے لیے ایک خطرہ تھا، اس نے شہادت دی کہ اس نے کبا کو روکنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اسے قتل کا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں