جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں‌ قرارداد لانے کا فیصلہ واپس، لندن قیادت کو جواب نہ دینے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مائنس ون فارمولے پر ایم کیو ایم لندن قیادت کا رد عمل سامنے آنے کے بعد متحدہ پاکستان نے رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں واسع جلیل کے ٹوئٹس پر بات کی گئی۔ قبل ازیں ایک اور اجلاس میں متحدہ قائد کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر میں  طلب کیا گیا جس میں عامر خان، خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی اور لندن قیادت کی جانب سے رد عمل سامنے آنے کے بعد متحدہ پاکستان کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور لندن قیادت کے ٹوئٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ٹوئٹس سے لاتعلقی کے بارے میں بھی سوچ بچار کی گئی۔

پڑھیں:  مائنس ون فارمولا قبول نہیں، لندن قیادت کا پہلا رد عمل سامنے آگیا

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے رہنماؤں کو لندن قیادت کے بیان پر ردعمل دینے سے روکتے ہوئے کارکنان کو بھی ہدایات کی ہیں کہ ’’لندن رابطہ کمیٹی کی جانب سے آنے والی فون کالز موصول نہ کی جائے اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا جواب دیا جائے‘‘۔

MQM Pakistan mulling backing down on resolution… by arynews

قائد متحدہ کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ واپس
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں رہنماؤں نے بانی تحریک کے خلاف اسمبلی میں قرار داد نہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کی گئی قرار داد کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ پر بلائے گئے اجلاس میں پارٹی آئین میں ترمیم اور منتخب نمائندوں کو عوام میں جانے اور اُن کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں