منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

لندن میں ہنگامہ آرائی عروج پر، ڈاؤئنگ اسٹریٹ گیٹ اور چرچل کے مجسمے پر کریکر سے حملے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے چاقو کے بڑے حملے کے خلاف احتجاج بدھ کی شام برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی پھیل گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں ہنگامہ آرائی عروج پر ہے، لندن میں ڈاؤئنگ اسٹریٹ گیٹ اور سر ونسٹن چرچل کے مجسمے پر کریکر سے حملے کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لندن میں بھی دائیں بازو کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے، مظاہرین نے ڈاؤئنگ اسٹریٹ کے گیٹ پر کریکر پھینکے، مشتعل مظاہرین نے سر ونسٹن چرچل کے مجسمے پر بھی کریکر حملہ کیا۔

- Advertisement -

ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، اور پولیس نے علاقے میں ساڑھے 8 بجے سے اجتماع پر پابندی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مرسی سائیڈ قصبے میں ’ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ‘ ڈانس کلاس میں 3 نوجوان لڑکیوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، اس حملے میں 8 افراد نشانہ بنے تھے، جس کے بعد شام 7 بجے لندن کے وسط میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر سینکڑوں افراد ریلی کے لیے جمع ہوئے۔

ساؤتھ پوسٹ میں احتجاج کے آغاز کے بعد احتجاجی مظاہرے برطانیہ بھر میں پھیل گئے ہیں، جس میں پولیس کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں، انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین نے ساؤتھ پوسٹ میں ایک مسجد کے قریب بھی توڑ پھوڑ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں