تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک

لندن : برطانیہ میں چاقو بردار گینگ نے دن دہاڑے 17 سالہ نوجوان کو چاقو اور شیشے کی بوتلوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لڑکوں کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دہاڑے سڑک پر پیدل جانے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو تعصب کی بنیاد پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افراد پر مشتمل گینگ کے کارندوں نے نوجوان پر شیشے کی بوتلوں اور چاقو سے حملہ کردیا تھا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ نسل پرست گروہ کے حملے میں نوجوان کی ٹانگ، سینے اور گردن پر گہری چوٹیں آئیں تھیں، جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے نوجوان پر حملہ کرنے اور قتل کرنے کے شبے میں 41 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’حملہ آوروں نے متاثرہ لڑکے کو ایک بار زخمی کیا، پھر دوبارہ نوجوان پر چاقو کے متعدد وار کیے‘۔

واقعے کے ایک اور عینی شاہد بتایا کہ ’وین میں ایک شخص نے چھلانگ لگا کر متاثرہ نوجوان پر حملہ کیا جس کے بعد وہ فرش پر گر گیا‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور نوجوان کو اسپتال پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگوائی تاکہ متاثرہ لڑکے کو جلدی اسپتال پہنچایا جاسکے‘۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوان کو چاقو اور بوتلوں سے زخمی کرنا، ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

- Advertisement -