جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

لندن: لاک ڈاؤن کے خاتمے میں توسیع کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے نتیجے میں برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید چار ہفتوں کی توسیع کردی ہے، حکومت نے اکیس جون سے لاک ڈاؤن پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کر رکھا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ ان چار ہفتوں کے دوران نائٹ کلب بند رہیں گے، عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جہاں ممکن ہےگھرسےکام کریں۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ برطانوی وزیراعظم اپنی پریس کانفرنس میں کرینگے، اپنی پریس کانفرنس میں برطانوی وزیراعظم شادیوں کے لئے افراد کی تعداد میں اضافے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں، برطانیہ میں اس وقت شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ہے، تاہم اس فیصلے کو کرونا ایس او پیز کے عمل سے مشروط کیا جائے گا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کے بھارتی ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی بھارتی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں