تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لندن: ٹاور ہل اسٹیشن میں چارجر پھٹنے کا واقعہ، 5 مسافر زخمی

لندن: برطانوی دارلحکومت میں واقع ٹاور ہل اسٹیشن پر چارجر پھٹنے کے باعث دھماکا ہوا جس کے بعد مسافروں میں بھگدڑ مچی اور 5 مسافر زخمی ہوئے۔

برطانوی پولیس کے مطابق ٹاور ہل اسٹیشن پر دھماکا ٹیلی فون کا چارجر پھٹنے کے باعث پیش آیا، دھماکے کی آواز سُن کر مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ لندن میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ سامنے آیا، جس میں لندن ہل ٹاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو سیل کر کے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کیا، پولیس نے ممکنہ حملے کے پیش نظر مسافروں کو اسٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت بھی کردی۔

ہل اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ریسکیو کا کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو لندن میں زیر زمین ٹرین اسٹیشن میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد زیر زمین کھڑی ٹرین کی ایک بالٹی میں رکھا گیا تھا۔

پڑھیں: لندن دہشت گردی: رواں سال چار بڑے واقعات، 13 افراد ہلاک

Comments

- Advertisement -