جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مذہبی منافرت پرمبنی مہم، لندن کے نومنتخب میئر نے ڈیوڈ کیمرون کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: حال ہی منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد مسلم مئیر صادق خان نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح مذہبی منافرت پھیلانے اوراشتعال انکیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب مئیر کاحلف اٹھانے کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک طبقے کے بجائے پورے لندن کے مئیر ہیں۔ پاکستانی نژاد مسلم مئیر نے الیکشن مہم کے دوران ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ان کو شدت پسند مسلمان سے جوڑنے کی کوشش کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والوں کی تقریب میں حلف لے کے خود پر شدت پسند ہونے کے الزام کی نفی کردی اور وعدہ کیا کہ وہ لندن کے مئیر کی حثیت سے لندن میں مقیم ہرایک کمیونیٹی کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

اخبار آبزرور کے لیے انہوں نے لکھا کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیوڈکیمرون نے دوران مہم مجھ پر لسانی نفرت اور مذہبی منافرت کو بھڑکا کرمختلف گروہوں کو آپس میں دست و گریبان کروانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لندن کے شہری کسی بھی قسم کی  مذہبی و لسانی تقسیم کے حق میں  نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ  ’’لندن سب کا ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ آئندہ کنزرویٹو پارٹی ان غلطیوں سے اجتناب برتے گی‘‘۔

اس موقع پر لندن  کے نومنتخب میئر نے اپنی فتح کو منقسم لندن پرمتحد لندن کی جیت سے تعبیر کیا۔

یاد رہے کہ لندن کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے، 45 سالہ قانون داں صادق خان نے 57 فی صد ووٹ لے کرارب پتی زیک گولڈ اسمتھ کو شکستِ فاش سے دوچارکیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں