جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بال قدرتی طور پر لمبے کرنے کا قدیم طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

لمبے بال صدیوں سے صنفِ نازک کا خواب رہے ہیں، لمبے بالوں کے لیے قدیم طب میں ہمیشہ سے زود اثر اور بے مثال نسخے موجود رہے ہیں ۔

تحقیق سے ثابت ہے کہ خواتین جتنی نگہداشت اپنے بالوں کی کرتی ہیں ۔ اتنا کسی شے کی نہیں کرتی ، بالوں کی نگہداشت کے لیے صدیوں پرانا ایک ایسا نسخہ ہے جس سے آپ باآسانی اپنے بال ڈیڑھ فٹ تک لمبے کرسکتے ہیں۔

اگرآپ کئی طرح کے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنر استعمال کرکے بھی اپنے بالوں کی نشونما سے مطمئن نہیں ہیں تو پھر یہ نسخہ آپ ہی کے لیے ہے۔

سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہو، پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالیں کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اس کے منہ کو چیوگم یا کس اور شے سے بند کردیں۔

اگر آپ کے گھر میں یا کسی جاننے والے کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائیں۔

سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔بال لمبے کرنے کا یہ انتہائی آزمودہ نسخہ ہے، دو ہفتے کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کی لمبائی میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

یہ نسخہ صرف خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر وہ شخص جو چاہتا ہے کہ اس کے بال چمکدار ، جاندار اور لمبے ہوں ، وہ اسے آزما سکتا ہے۔ قدرتی اشیا ہونے کے سبب یہ بے ضرور ہے اور کسی کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں