اسلام آباد : انتظامیہ نے لانگ مارچ میں ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 10ایمبولینسز اور 5 فائر بریگیڈ مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے تیاریاں تیز کردیں۔
ہنگامی صورتحال کیلئے انتظامیہ نے سی ڈی اے سے 10 ایمبولینسز مانگ لیں ، اس سلسلے میں ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا ہے کہ 10ایمبولینسزاور 5فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔
یاد رہے اسلام آباد پولیس نے توسیع شدہ ریڈزون کے باہر مسلح اہلکار تعیناتی کی اجازت مانگی تھی۔
وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور سینیئر افسران کی تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو تعینات کیا جائے گا۔