ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور کھانا پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں گرفتار100 سے زائد افراد کو جیل بھجوایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ روز سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب اور منگل کو دن بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلیے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔

 یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھاپے ، پی ٹی آئی کے 400سے زائد کارکن گرفتار، فواد چوہدری کی تصدیق

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رات گئے 1100 گھروں پر چھاپوں میں 400سے زائد کارکن حراست میں لیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں