تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کا اہم پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عوام کے نام اہم پیغام جاری کر دیا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی پاکستانیوں سے کہتا ہوں حقیقی آزادی مارچ کیلئےنکلیں اسلام آباد اور راولپنڈی والے پہنچنےکی پوری کوشش کریں میں بھی ڈیڑھ گھنٹےمیں اسلام آباد پہنچ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو کہتا ہوں اپنے اپنے شہروں میں بھی نکلیں یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت اور جہاد ہے ہم کامیاب ہوں گےجب آپ گھروں سےنکلیں گے آپ نکلیں گےتوسب کو پیغام جائےگا یہ امپورٹڈحکومت نامنظور ہے سب کوپیغام دیں گے کہ ہمیں کسی کی غلام قبول نہیں۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو رات 10 بجے تک پی ٹی آئی جلسے کیلیے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کردی۔

Comments

- Advertisement -