اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کوخبردار کردیا اور کہا جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کرنے والوں کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والا معیشت کی بحالی روکنےنکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی جھوٹا ہے،جتھےاورغنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی، اس کی زبان میں انتشار اور فساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2014میں 126دن غنڈہ گردی کی گئی،پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے، 2014میں بھی اس نےجھوٹ بولا تھا،یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سےنمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا قانون اسےشرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔