تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

آزادی مارچ کے سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ منزل ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا پہلا قافلہ پہنچ گیا۔

پولیس سے جھڑپوں، آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تمام رکاوٹیں عبور کر کے پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے۔ تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد بھی ڈی چوک پر عمران خان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد، آزادکشمیر اور ملک کے دیگر شہروں سے کپتان کی کال پر کارکنان کی ڈی چوک آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

لائیو: عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

آئی جی اسلام آباد اکبرناصرخان کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں کسی کو آنےکی ہر گز اجازت نہیں کسی نے ریڈزون کےقریب آنےکی کوشش کی توسختی سے نمٹا جائےگا افسران کوہدایات کی گئی ہےکہ قوت کا استعمال نہ کریں مظاہرین سےبھی اپیل ہےکہ وہ پرامن رہیں۔

Comments