جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘دھرنا سیاست زہر قاتل ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے دھرنا سیاست زہر قاتل ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ پختہ یقین رہا پاکستان شبانہ روز کی انتھک محنت سے ہی ترقی کرے گا پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئےدھرنا سیاست زہرقاتل ہے تمام ترتوجہ گورننس، معاشی مسائل پرقابوپانے کےفرائض پرمرکوز ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی ہماری توجہ اس سے بھٹکا نہیں سکتا پاکستان کے عوام کی خدمت کو میں خود پر ایک قرض سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی کا مارچ کا قافلہ تمام تر رکاوٹیں عبور کرتا ہوا پنجاب کی حدود میں داخل ہو چکا ہے اور اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں