تازہ ترین

حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 15...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا...

نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذ العمل ہوگیا

اسلام آباد : نیب ترمیمی ایکٹ 2023 نافذالعمل ہوگیا،...

امریکا نے پاکستان میں من مانی گرفتاریوں کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا

واشنگٹن : امریکا میں سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی...

’65ہزار شیل برسائے، دہشتگردوں کیلیے استعمال ہونے والے بھی شامل تھے’

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دن ہم پر 65 ہزار ٹیئر گیس شیل برسائے گئے ہیں ایسے شیل بھی برسائے گئے ہیں جو دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ راناثنااللہ کو دلیر بنا کر پیش کیا گیا کیونکہ اس نے نہتے لوگوں پر تشددکیا اس کےلئے دلیری نہیں بلکہ بےشرمی چاہیے ہوتی ہے یہ چاہتے ہیں مریم نواز کے جھوٹ ، شہبازشریف کی کرپشن پر کچھ نہ کہاجائے۔

حماداظہر نے کہا کہ کارٹون حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے ایک ایک نمونہ ہر محکمے میں بیٹھا ہوا ہے لاہور ہائیکورٹ کے اندر ایک ماہ سے کیس ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ جلی شارٹ فال 10سال کے بعد ساڑھے 6ہزار میگا واٹ پر پہنچ چکاہے امپورٹڈ کول پر چلنے والے پاور پلانٹ 330میگاواٹ بجلی پیدا کررےہیں بھارت روس سے سستا تیل خرید کر اپنے ڈیڑھ ارب ڈالر بچاچکا ہے سری لنکا معاشی بحران ختم کرنے کیلئےروس سے تیل منگواچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے حکومت نے اپوزیشن کےدباؤ پرسستےتیل کیلئےروس سے رابطہ کیا جب ہم روس سے سستا تیل لینے کا کہتےتھےتویہ نہیں لیتے تھے شائد اس کےلئے انھوں نے بیرونی آقاؤں سے اجازت لےلی ہے انہوں نے بیرون ملک بھی چیری بلاسم کی خدمات انجام دی ہیں یہ اب 20سے 50فیصد گیس کی قیمتیں بھی بڑھائیں گے جون جولائی سے مہنگائی کی شرح 20فیصد پر جانے کاخدشہ ہے۔

Comments