جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

برج خلیفہ رمضان المبارک کی مناسبت سے رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: دنیا کی سب سے اونچی بلڈنگ ’برج خلیفہ‘ رمضان المبارک کی مناسبت سے رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں برج خلیفہ دبئی پر رمضان کی مناسبت سے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ہوا، عمارت رنگی برنگی روشنیوں میں نہا گئی۔

رشنیوں کا ایسا منفرد اور انوکھا امتزاج پیش کیا گیا جس سے برج خلیفہ پر روشنی اور رنگوں سے رمضان کریم بھی لکھا گیا۔

دنیا بھر میں مسلمان ماہ صیام کی بابرکت مہینوں میں ڈھیروں نعمتیں سمیٹ رہے ہیں، اور اس عظیم مہینے میں نیکیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

شارجہ کے ادارہ اسلامی امور کی جانب سے شارجہ کے مختلف علاقوں میں یکم رمضان کو 30 نئی مساجد کھول دی گئی ہیں، نئی مساجد فن تعمیر کا شکار ہیں جہاں نمازیوں کو جدید ترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

ادارہ اسلامی امور کے رہنما الخیل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں تراویح اور تہجد میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مساجد کا رخ کرتی ہے، عام دنوں کے مقابلے میں یہ تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کے علاوہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے جگہ تنگ ہوتی ہے ان نئی مساجد کے باعث معتکفین کو آسانی ہوگی۔

رمضان المبارک، شارجہ میں 30 نئی مساجد کھول دی گئیں

پاکستان میں ہر جگہ افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے، جبکہ شہری بھی گھروں میں اپنے عزیز واقارب کو دعوت افطار پیش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں