پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں لٹنے والے کار سوار نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں لٹنے والے کارسوار نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کو کچل ڈالا ، جس سے 2 ڈاکوہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں لٹنے والے کارسوار نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کو کچل دیا ، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکوہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ملزمان نے کار سوارشہری سے ایک لاکھ 63 ہزار چھینے اور واردات کے بعد کار کی چابی نکالنا چاہی جو اندر ہی ٹوٹ گئی۔

کراچی:لٹنے والے شہری نے فرار ہوتے ملزمان کا پیچھا کیا اور جمالی پل کے قریب ملزمان کو گاڑی سےٹکر ماری ، جس کے بعد ملزمان سے پستول اورنقدی برآمد کرلی گئی، ہلاک ملزم کی شناخت ایوب اور روزی خان کے ناموں سے ہوئی۔

سپرہائی وے جمالی پل کے قریب کار کی ٹکر سے ڈاکوؤں کی ہلاکت کے معاملے پرشہری نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں سپرہائی وےپرلاہور سےکراچی آرہاتھا کہ جمالی پل کےق ریب اچانک سے3 ڈکیت آگئے۔

شہری کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ بیٹھے بھتیجے پر ملزمان نےپستول رکھ دی، ڈاکوؤں نےمجھ سے 1لاکھ 63ہزار روپے کی رقم چھینی، جس کے بعد میں نے ڈاکوؤں کےپیچھے گاڑی لگائی اور ہٹ کی، ڈاکو گرکر ہماری گاڑی کے نیچے آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں