جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قائد متحدہ کی تقریر،لارڈ نذیر نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : لارڈ نذیر نے قائد ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کے لئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری پاکستان میں بے امنی پھیلارہا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیوایم کی تقریر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو خط لکھ دیا ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہری قائد ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کو اکسانے کیلئے برطانوی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعروں کے بعد مسلح کارکنوں نے اے آر وائی نیوز اور سماء ٹی وی پر حملہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم میں مسلح ونگز ہیں، نفرت انگیزتقریر ایسے وقت کی گئی جب پاکستان میں فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

لارڈ نذیر نے قائد ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ ،اشتعال انگیزی اور عمران فاروق قتل کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی ٹین ڈاﺅننگ سٹریٹ میں پاکستانی کمیونٹی مظاہرہ کیا، جس میں لارڈ نذیر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں