تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لارڈز کی تاریخی فتح، وزیر اعظم کی مبارکباد،آرمی چیف کا مصباح‌ کو فون

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی فتح پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصباح الحق کو فون کرکے قومی کرکٹ ٹیم کی کار کردگی کو سراہا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے قومی ٹیم کو لارڈز میں تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’حوصلے بلند ہوں تو اللہ فتح سے ہم کنار کرتا ہے، نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ٹیم انگلینڈ کی سریز میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھے گی اور ملک و قوم کو سرخرو کرے گی‘‘۔

Army Chief Gen. Raheel Sharif calls Misbah to… by arynews

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’آرمی چیف آف اسٹاف نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو فون کر کے لارڈز کی تاریخی فتح پر  قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے‘‘۔

مزید پڑھیں :    لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست
 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اور پارٹی کی جانب سے تاریخی فتح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مصباح الحق کی کامیاب حکمت عملی قرار دیا جبکہ  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثنا مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت، گورنر پنجاب، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش  کی۔


اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سخت حریف کے خلاف میچ جیتنے پر بہت خوشی ہے، ٹیم کی فٹنس اور ڈسپلن کی وجہ سے ہی میچ میں کامیابی حاصل ہوئی، اسی طرح جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے ‘‘۔

قبل ازیں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے قومی ٹیم کو تاریخی فتح کے موقع پر 50 ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا، پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 73 رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -