پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہائی وے پر خوفناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا ریاست کیلی فورنیا میں ہائی وے پر خوفناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا ہائی وے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ ٹرک کا ٹائر اچانک نکل کر گاڑی سے ٹکرا جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

حادثے کی ویڈیو گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار بائیں لین میں چل رہی ہے کہ اچانک پک اپ کا ٹائر نکل کر گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی اڑتی ہوئی دور جاگرتی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور ہی سوار تھا، گاڑی کئی فٹ ہوا میں اچھلنے کے باوجود خوش قسمتی سے اسے کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور اس کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں