تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

ہالی ووڈ اداکار نے خاتون کیمرہ مین پر فائرنگ کردی

لاس اینجلس : مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم "رسٹ” کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔

سانٹا فے پولیس اسٹیشن نے یہ اطلاع میڈیا کو دی جس کے مطابق گولی لگنے سے خاتون کیمرہ مین نے موقع پر جان دے دی، اس واقعے میں ایک فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اور متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعرات کی رات فلم "رسٹ” کے سیٹ پر ایک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون  ہلاک اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا۔

شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیرف آفس نے تصدیق کی ہے کہ "رسٹ” کے سیٹ پر دو افراد، 42سالہ فوٹو گرافی ڈائریکٹر ہیلینا ہنچِس اور 48سالہ ڈائریکٹر جوئل سوزا کو اداکار اور پروڈیوسر 68 سالہ ایلیک بالڈون کی غلطی سے گولی لگ گئی۔

پولیس حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، شیرف آفس کے بیان کے مطابق حادثے کی بابت اب تک کوئی باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Comments