جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

ٹرمپ کیخلاف احتجاج میں شدت، لاس اینجلس میں کرفیو نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : امریکا میں مظاہرین ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، نازک حالات کے پیش نظر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیفلیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے بھی جاری ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف ریاست کیفلیورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لوگ بپھر گئے مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا، جس پر قابو پانے کیلیے میئر نے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

مشتعل مظاہرین نے ماسک پہن کر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ مرکزی شاہراہیں بند کردیں۔ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کے بعض واقعات بھی پیش آئے، جس سے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

لاس اینجلس کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، ان کاکہنا ہے کہ کرفیو آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق میئر لاس اینجلس نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

دوسری جانب لاس اینجلس پولیس کے سربراہ جم میکڈونل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج کے دن 197گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ کا لاس اینجلس میں مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ جمعے کے روز امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے وفاقی ایجنٹوں کے جانب سے متعدد چھاپوں کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں