پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ پر آخر کار قابو پالیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ پر 24 دن کی جدوجہد کے بعد آخر کار قابو پالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ پر 24 دن کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق 24 دن کی جدوجہد کے بعد ایٹن اور پالیسیڈس کی آگ بجھا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ سے 29 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ تقریباً 23 ہزار ہیکٹر اراضی کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً 16,000 عمارتوں کو تباہ کرنے والی اس آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مزید پانچ مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مزید پچاس ہزار افراد کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔

لاس اینجلس، سان ڈیاگو، وینچورا اور ریوَر سائیڈ کاؤنٹیز میں 5 مقامات پر لگنے والی آگ کو لاگونا، سیپولویدا، گبل، گلمن اور بارڈر 2 فائر کے نام دیے گئے تھے۔

کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کیوں پھیلی؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پیلیسیڈس اور ایٹن میں لگنے والی آگ نے مجموعی طور پر 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے جلا کر خاکستر کر دیا اور کم از کم 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں