سابق ہندوستانی کرکٹر انیل کمبلے نے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کی کنجی پاکستان کے سوا کسی اور سے میچ میں اتنی اہمیت نہیں رکھتی۔
ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کمبلے نے اپنے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے خلاف میچوں سے وابستہ بے پناہ دباؤ اور توقعات کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں کینیا سے بھی ہارے لیکن پاکستان سے نہیں کیونکہ کھلاڑیوں پر دباؤ اور توقعات تھیں اسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلے جا رہے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ اسے صرف ایک اور میچ ہی سمجھیں۔
حال ہی میں، ہندوستانی اوپنر، شیکھر دھون نے بھی روایتی حریوں کے میچ پر اسی طرح کے خیالات کی بازگشت کی تھی۔
دھون نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ سے یہی ہوتا رہا ہے کہ ‘آپ ورلڈ کپ جیتے یا نہیں لیکن پاکستان سے نہ ہاریں، ورلڈ کپ جیتنا بھی ضروری ہے اور امید ہے کہ ہم جیتیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میچ ختم ہونے پر ان کے خلاف کھیلنا یقینی طور پر ایک اطمینان بخش احساس ہوتا ہے میں نے جب بھی پاکستان سے کھیلا ہے ہم نے زیادہ تر جیتے ہیں میدان میں شدت بھی زیادہ ہوتی ہے لیکن ان کے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت بھی چلتی رہتی ہے۔