اشتہار

اچھے مارکس وزن کم کرنے پرملیں گے: چینی یونی ورسٹی کا لالچ

اشتہار

حیرت انگیز

 بیجنگ: چین کے  نوجوانوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک چینی یونیورسٹی نے امتحان میں اچھے مارکس کو طالب علموں کے ان کے وزن میں کمی سے مشروط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی صوبے ژنگ جو کی ایک یونیورسٹی نے شاگردوں کو متنبہ کردیا کہ اگر انہیں امتحان میں اچھےمارکس چاہئیں تو وہ اپنا وزن کم کریں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی نے ایک ایسا نظام مرتب کیا ہے جس سے طلبہ کے گریڈ کا 60 فیصد حصہ ان کے وزن میں کمی کے حساب سے جبکہ 40 فیصد نمبرز نصابی سرگرمیوں پر دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

طالب علم اگر مکمل نمبرز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مخصوص عرصے میں اپنا وزن 7 فیصد تک کم کر کے دکھانا ہوگا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تاکہ چین میں جنک فوڈ کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہونے والے موٹاپے کی شرح میں کمی کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے مطابق سنہ 2030 تک چین میں ہر 4 میں سے 1 بچہ موٹاپے کا شکار ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں