ہائی اسکول میں گم ہونے والی انگوٹھی بیٹی کے انتقال کے بعد والد کو پہنچا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مین کا رہائشی والد اس وقت حیرت زدہ ہو گیا جب 2001 میں بیٹی کی ہائی اسکول میں کھوجانے والی انگوٹھی اسے پہنچا دی گئی۔
نکول ڈیوس نامی خاتون 2016 میں کینسر سے زندگی کی بازی گئی تھی اور اس کی گمشدہ انگوٹھی ایک خاتون کو ملی جس نے اس کے حقیقی مالک کی تلاش جاری رکھی اور جب اسے معلوم ہوا کہ جس لڑکی کی یہ انگوٹھی ہے تو اس نے اہل خانہ کو ڈھونڈ نکالا اور انگوٹھی ان کے سپرد کر دی۔
انگوٹھی میں لڑکی کا نام درج تھا جو کہ مذکورہ لڑکی تلاش میں مددگار ثابت ہوا۔ جب بیٹی کی نشانی والد کو ملی تو وہ حیرت زدہ ہو گیا اور اس سے بیٹی کی جدائی دکھ ہلکا ہوگیا۔
خاتون نے انگوٹھی کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ اس کے شوہر کو گودام سے یہ انگوٹھی ملی تھی جسے کافی عرصے سے کسی نے نہیں دیکھا تھا، فیملی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ یہ انگوٹھی کتنے عرصے سے وہاں موجود تھی جب نظر پڑی تو انگوٹھی میں لکھے نام سے اس کے مالک کی تلاش کی گئی۔