کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی فرض شناسی و دینداری کی اعلٰ مثال قائم کرد، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر گمشدہ آشیا مسافروں کو واپس کر دی گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ مسافر لاہور ائرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے اپنا بیگ ٹرالی میں چھوڑ گیا تھا جس میں زیورات، نقدی، قیمتی گھڑیاں سمیت دیگر سامان تھی۔
تاہم لاہور ائرپورٹ پر مسافر کو اس کی اشیا واپس کی گئیں جس میں سونے کی چوڑی (مالابار گولڈ اور ڈائمنڈز)، سونے کی ایک چین/لاکیٹ، برانڈڈ کلائی کی گھڑیاں اور دیگر قیمتی چیزیں تھیں۔
دوسری جانب اسلام اباد ائیرپورٹ پر ایک افغان شہری اپنا بیگ بھول گیا جس میں 2500 امریکی ڈالر یا ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی۔
یہ مسافر اسلام آباد سے دوحہ جاتے ہوئے بین الاقوامی روانگی میں ایف آئی اے/امیگریشن کاؤنٹر پر اپنا بیگ بھول گیا تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق کے بعد بیگ مسافر کے بھیجے ہوئے نمائندے کے حوالے کر دیا گیا۔