جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آسٹریلیا اور افغانستان میچ پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کی جیتی بازی اپنے حق میں پلٹ کر ان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات مدھم کر دیے اس شکست پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہو گئی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ممبئی میں کھیلے گئے اہم میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کے جبڑوں سے یقینی فتح کو چھین کر ان کے سیمی فائنل کی امیدوں کو کم کر دیا۔ 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر آسٹریلیا کے 91 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

تاہم میکسویل نے تاریخی اننگ کھیل کر میچ کو نہ صرف اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچوا دیا ا بالکل دوسری اننگ میں نا قابل شکست ڈبل سنچری اسکور کرکے کرکٹ کی دنیا میں امر ہو گئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ میمز کی بھرمار کر دی۔

ایک صارف نے میچ میں بیٹنگ کے دوران انجری کے باعث میکسویل کے میدان میں لیٹ جانے کی ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے لیے پہلے تمہیں میری لاش پر سے گزرنا ہوگا۔

 

ایک صارف نے بچے کی کرکٹ کھیلتے اور چاروں طرف شاٹس مارتی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میکسویل آج کیسا کھیلا!

 

میکسویل نے زخمی حالت اور ایک ٹانگ میں ہمیسٹرنگ انجری کے باوجود یہ تاریخی اننگ کھیلی جس پر ایک صارف نے یہ تصویر پوسٹ کی۔

 

ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ میکسویل افغانستان کے منصوبے کو تہس نہس کرتے ہوئے۔

 

ایک صارف نے دوران میچ فتح کے امکانات کی پیشگوئی کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا جس میں افغانستان کی جیت کے امکانات 89 اور آسٹریلیا کے 11 فیصد بتائے گئے نیچے گلین میکسویل کی تصویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ لگائی۔

 

کئی صارفین نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کے ذریعے آسٹریلیا اور افغانستان میچ کی عکاسی کرنے کی کوشش کی۔

 

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں