جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر لوٹا لوٹا کے نعرے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ایوان میں لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے لیگی ارکان اپنے حصار میں انہیں لائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے اور اب تک 280 سے زائد ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ایوان میں اس وقت بدمزگی ہوئی جب ڈپٹی اسپیکر ووٹ ڈالنے آئے تو اسمبلی میں شور شرابہ ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو ن لیگی ارکان اپنے حصار میں ووٹ ڈلوانے کے لیے لائے۔ جب وہ اپنا ووٹ ڈالنے آئے تو ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ حکومتی بینچز کی جانب سے اس موقع پر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے، جس کی وجہ سے پولنگ کو عارضی طور پر روکا بھی گیا جو بعد ازاں دوبارہ شروع کردی گئی۔

- Advertisement -

ایوان کا ماحول تلخ ہونے پر اسمبلی سیکیورٹی نے اسپیکر چیئر کو حصار میں لے لیا جب کہ ن لیگی ایم پی ایز نے پولنگ بوتھ کے آگے جمع ہو کر نعرے لگائے۔ اس موقع پر چیئرمین پینل نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں