تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

لاٹری کا حیرت انگیز ٹکٹ نمبر دیکھنے والے کیوں چکرا گئے؟

منیلا : فلپائن میں 433 لوگوں کا لاٹری میں جیک پاٹ نکلنے کے واقعہ نے ریاضی دانوں کے سر چکرا دیے، ان کہا کہنا ہے کہ اس کا حساب لگانا بہت مشکل ہے۔

لاٹری میں بڑا نکلنے کے بعد جہاں ایک طرف حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں اس کے حوالے سے تحقیقات کے مطالبے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، گزشتہ ہفتے کے جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ روپے (40 لاکھ امریکی ڈالر) تھا اور جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز تھا جو سب نو سے تقسیم ہوسکتے تھے۔

فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کوکو پیمینٹل نے ان ‘مشتبہ’ نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ریاضی دان نے بتایا کہ اگر ایک کروڑ لوگوں نے یہ لاٹری کھیلی تو اتنے لوگوں کے جیتنے کا امکان ایک کے بعد 1224 صفر لگانے کے بعد جو عدد بنے، اس میں سے ایک ہے۔

یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے کہا کہ یہ عدد اتنا بڑا ہے کہ مجھے اس کا نام بھی معلوم نہیں۔ ہم نے جتنی کائنات دیکھی ہے، اس میں مالیکیولز کی تعداد 80 صفر جتنی ہے۔’

گرینڈ لوٹو کے شرکاء کو ایک سے لے کر 55 میں سے چھ اعداد چننے پڑتے ہیں۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام چھ نمبرز وہی ہونے چاہییں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔

کوکو پیمینٹل نے لاٹری کے غیر معمولی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ لاٹری گیمز جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے۔’

اتوار کو اس لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس (پی سی ایس او) کے جنرل مینیجر میلکوئیڈز روبلز نے کہا کہ کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ فلپائن میں لوگوں کی عادت ہے کہ وہ سلسلہ وار نمبروں پر شرط لگاتے ہیں۔

روبلز نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کئی لوگ ہمیشہ یہی نمبرز کھیلتے ہیں۔ نہ صرف اپنے شوہروں اور بیویوں سے وفادار ہونا اچھا ہے بلکہ اپنے نمبروں سے بھی وفادار ہونا چاہیے۔

پی سی ایس او نے دارالحکومت منیلا کے قریب منڈالیونگ شہر میں لوگوں کے اپنے انعامات وصول کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

جیتنے والے ایک شخص نے کہا کہ میں نو، آٹھ، سات اور چھ کے پیٹرنز پر کئی برسوں سے شرط لگا رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں جیتا ہوں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں ریاضی کے پروفیسر ٹیرینس ٹاؤ نے بی بی سی کو بتایا کہ کسی ایک لاٹری میں جیت کا نمبر اس سیریز میں ہونا بہت نایاب ہے۔

مگر اُنھوں نے کہا کہ روزانہ دنیا بھر میں سینکڑوں لاٹریاں نکلتی ہیں اور شماریاتی اعتبار سے یہ حیران کن نہیں ہوگا کہ ہر کچھ دہائیوں بعد ان میں سے کوئی ایک لاٹری ایسے غیر معمولی پیٹرن پر نکل آئے۔

Comments

- Advertisement -