تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

مداح نے گلوکار سے آٹو گراف کے بہانے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کروالیے

ہالی وڈ کے مایہ ناز گلوکار لوئس ٹاملنسن کی مداح نے ان سے آٹوگراف کے بہانے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کروالیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماضی کا مقبول ترین میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے ممبر لوئس ٹاملنسن نے بے دھیانی میں شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے جس کی تصویر خاتون مداح نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

لوئس انڈونیشیا میں اپنے کانسرٹ میں مصروف ہیں، اسی دوران جکارتہ میں ایک کانسرٹ میں جہاں مداحوں کا سمندر امڈ ہوا تھا، لوئس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے مداحوں کو آٹوگرافکس دیں گے۔

جب لوگ ایک کے بعد ایک آٹوگراف لے رہے تھے اسی وقت ایک خاتون نے شادی کا سرٹیفکیٹ لوئس کو تھما دیا، گلوکار نے دیکھے بغیر ہی اس پر اپنے دستخط کردیے۔

یہ بات اس وقت پتہ چلی جب خاتون نے گھر جاکر اس سرٹیفکیٹ کی تصویر ٹک ٹاک پر ڈالی اور دعویٰ کیا کہ وہ اور لوئس شادی شدہ ہیں، ریپبلک آف انڈونیشیا کے میرج سرٹیفکیٹ میں گلوکار اور خاتون کی تصویر تھی اور تصویر کے درمیان دونوں کے دستخط ہوئے تھے۔

خاتون مداح نے ٹک ٹاک پر بتایا کہ وہ اس کانسرٹ میں بطور سنگل خاتون کے گئی تھیں لیکن اب وہ یہاں سے شادی کرکے واپس لوٹی ہیں اور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

مقامی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے قانون کے تحت شادی کو صرف اس وقت مانا جائے گا جب دلہا اور دلہن کی شادی کی تقریب منعقد کی جائے اور اس میں رشتہ دار اور دوست احباب شامل ہوں۔

اسی لیے گلوکار  لوئس کے دستخط کردہ سرٹیفکیٹ کی قانونی اعتبار سے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مشہور گانا ‘نائٹ چینجز’ بنانے والا یہ بینڈ اب ختم ہوچکا ہے، 2010 میں بننے والا ون ڈائریکشن نامی بینڈ 2016 میں ختم ہوگیا تھا، اس بینڈ میں گلوکار زین ملک سمیت لوئس ٹاملنسن، لیام پیئن، ہیری اسٹائلز اور نائل ہوران شامل تھے، جب کہ اب یہ سب اپنے اپنے گانے بناتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -