منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ’لو گرو‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان فلم ’لو گرو‘ میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’لو گرو‘ میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان مرکزی کردار نبھائیں گے جس کا پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جو اس سے قبل پنجاب نہیں جاؤں گی، اور جوانی پھر نہیں آنی بناچکے ہیں۔

لو گرو کو سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کے بینر تلے عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY FILMS (@aryfilmsofficial)

فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے یہ ایک رومانوی فلم ہوگی جسے ناظرین بھی بے تابی سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ لو گرو میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی کے بعد ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گے اس سے قبل دونوں نے ایک رومینٹک فلم میں اداکاری کی تھی۔

قبل ازیں ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں