بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

’لو گرو‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’لو گرو‘ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید نے مرکزی کردار نبھایا جس کی دیگر کاسٹ میں رمشا خان، مومنہ اقبال، احمد علی بٹ، سوہائے علی ابڑو، مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، عمارہ ملک اور وردہ عزیز کے ساتھ ساتھ ویٹرنز، مرثیہ اور شیخہ، عمارہ ملک اور عمر خان بھی شامل ہیں۔

’لو گرو‘ سلمان اقبال فلمز اور اے آر وائی فلمز کے ساتھ سکس سگما پلس کی مشترکہ پروڈکشن ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 روز میں 70 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کیا ہے اور فلم بینوں کی سنیما گھروں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جب کہ ہمایوں سعید ایک ایسے کردار میں نظر آتے ہیں جو مختلف لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنسانے میں ماہر ہوتا ہے۔

اس میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتو اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل کیا گیا ہے، جو شائقین کو خوب محظوظ کررہا ہے۔

فلم کو مقامی اور عالمی سطح پر شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور یہ تیزی سے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شمار ہونے لگی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں