پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ایک خط نے عاشق کی موت کا معمہ حل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اترپردیش میں چار روز سے لاپتا لڑکے کی موت کا معمہ ایک خاتون کی جانب سے لکھے گئے خط نے حل کر دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 46 سالہ لڑکا 25 جون کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا اور ہر جگہ ڈھونڈنے پر جب کہیں بھی اس کا سراغ نہ ملا تو اہل خانہ نے تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔

پولیس تحقیقات میں معلوم ہوا کہ مقتول کے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، وہ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب خاتون سے اس کے گھر ملنے گیا تھا۔

مذکورہ خاتون نے پولیس حراست میں بتایا کہ وہ مجھے بھگانے کے لیے آیا تھا، جب میں نے انکار کیا تو اس نے زہر پی لیا، میں نے اپنے بھائیوں کو بلایا اور جب اسے اسپتال لے جانے لگے تو وہ راستے میں مر گیا۔

خاتون نے بتایا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ لاش کا کیا کریں اس لیے ہم نے اسے نہر میں پھینک دیا اور اہل خانہ کو خط لکھ کر نشاندہی کی کہ وہ مر گیا ہے اور اس کی لاش یہاں پڑی ہے۔

پولیس نے خاتون اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں