جنید خان اور خوشی کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’لویاپا‘ کی تشہیر کررہے ہیں، مگر وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
یہ فلمی جوڑی اپنی نئی ریلیز ’لویاپا‘ کی تشہیر کے لیے کافی کچھ کرتے نظر آرہے ہیں، تاہم ان کی ڈانس کرنے کی حکمت عملی شاندار طریقے سے بیک فائر ہوتی نظر آئی، وہ فلم بین جو لویاپا میں ہلکے سے دلچسپی رکھتے تھے اب اپنے انتخاب پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔
خوشی کپور اور جنید خان کا لویاپا ڈانس ان کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے، اور یہ انٹرنیٹ صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آرہا ہے۔
بالی ووڈ کے نوآموز اداکار اپنی فلم کے لیے ہائپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کے بجائے ناظرین یہ سوچ رہے ہیں کہ انھیں یہ فلم تھیٹرزمیں جاکر دیکھنی بھی چاہیے۔
وائرل ہونے والے پروموشنل کلپ میں، خوشی اور جنید کو لویاپا ٹائٹل ٹریک پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جن میں ان کی کیمسٹری زیرو آرہی ہے اور وہ عجیب حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا انھیں پتہ ہے کہ ٹرول ہورہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیا انھیں یہ شرمندگی اٹھانے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں۔