کراچی: جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے کیا کراچی کو کوئی خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے باعث لوپریشرایریا کل شام ک ومزید شدت کےبعد ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
اس وقت ہوا کا کم دباؤ کراچی کےجنوب اور جنوب مغرب میں 1550کلومیٹر کی دوری پرہے، کل شام تک ہوا کاکم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہونےکےبعد شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہاہے فی الحال پاکستان کےکسی ساحلی علاقےکو ہوا کےکم دباؤسےخطرہ نہیں ہے۔