پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت کی جانب سے فیروز پور سے دریائے ستلج میں بھی مزید پانی چھوڑ دیا گیا جس کے بعد نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے فیروز پور سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے نے بعد دریا کے  بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلا کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

گنڈاسنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صورتحال کا جائزہ لینے قصور پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تلوار پوسٹ کے فلڈریلیف کیمپ اور گنڈاسنگھ والا بارڈر کا دورہ کیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےفلڈریلیف کیمپ کامعائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے گنڈاسنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے دریائے ستلج کے بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلا کا حکم  دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ستلج کے بیڈ میں آبادیوں میں موجود لوگوں کا انخلا پہلی ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں