بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل: اثرات کراچی میں رونما ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچستان کے راستے داخل ہونے والے ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم کے اثرات کراچی میں رونما ہونا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مغربی ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوا ، سسٹم کے اثرات آج سے کراچی میں رونما ہونا شروع ہوگئے۔

مطلع جزوی ابر آلود ہے ، صبح کےاوقات میں کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل کراچی میں تیزہوائیں چلنے کاامکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

دن میں درجہ حرارت26سے27ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں سردی کی لہر جاری ہے، آج استور درجہ حرارت منفی سات اوراسکردومیں منفی پانچ ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

مری،چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ میں برف باری جبکہ کوئٹہ اوردیگر شہروں میں بارش اوربرف باری کا امکان ہے اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں