اسلام آباد: اندرون اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ ہونے کے باعث اسپانسرشپ اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی کم وصولی کی وجہ سامنے آگئی ، اندرون اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ جاری نہ ہونا کم وصولی کی وجہ ہے۔
اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے خارجہ کے بعد داخلہ امور کی وزارت سے رابطہ کیا، وزارت خارجہ حکام کے نام خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے لئےپاسپورٹ کابرقت حصول ممکن بنایاجائے، پاسپورٹ کےاجرامیں تاخیربھی حج درخواستوں میں رکاوٹ بنی، متعلقہ حکام عازمین کوبروقت پاسپورٹ کاحصول یقینی بنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ریگولراسکیم کےتحت اب تک54 ہزاردرخواستیں ملی ہیں جبکہ اسپانسرشپ اسکیم کےتحت اب تک2600درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار عازمین فریضہ حج اداکرسکیں گے اور اسپانسرشپ اسکیم کے تحت ڈالرمیں حج اخراجات قرعہ اندازی سےمستثنٰی ہوں گے۔